پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوابی کے نمائندہ صحافی ہارون خان کو ان کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مقامی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔واقعات کے مطابق صوابی کے علاقے شمشا خیل کے رہائشی مقامی صحافی ہارون خان اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے کہ نامعلوم مسلح افرادنے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئے ۔دریں اثناء خیبر یونین آف جرنلسٹس نے صوابی میں صحافی ہارون کے قتل کے خلاف آج دوپہر12بجے پشاورپریس کلب کے باہر احتجاج کا اعلان کیاہے اور صحافی کے قتل کی پرزورمذمت کی ہے۔