• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمان وفاق کی شہ رگ ہے اسے کاٹیں گے تو جسم تڑپے گا، پاکستان میں جمہوریت فلم کے ’’انٹرویل‘‘ کی طرح آتی ہے، رضا ربانی

ااسلام آباد(ایجنسیاں‘جنگ نیوز) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت بھی فلم انٹرویل کی طرح آتی ہےجس میں سیاستدانوں کو برا بھلا اور انھیں بدنام کرنے کے بعد وقفہ ختم ہوجاتا ہے‘ ریاست نے آئین اور ملکی اداروں کو مضبوط کیا اور نہ ہی انہیں چلنے دیا‘ ستر سال سے ہم بھٹکے ہوئے ہیں اوراپنی منزل کا تعین نہیں کر پا رہے ‘ہم اس کٹی پتنگ کی مانند ہوگئے جوآج بھی بھٹکتی پھرتی ہے‘آج جوابی بیانیے کافقدان ہے ‘یہ وزارتوں اور راولپنڈی میں بیٹھ کر نہیں بنتا ‘ یہ جنم لیتاہے‘ آئین کے تحت مرکزیت پارلیمان کی ہے اور یہ وفاق پاکستان کی شہ رگ ہےاورہم شہ رگ کو چارمرتبہ کاٹ چکے ہیں‘اگر ہم اپنی ہی شہ رگ کو کاٹیں گے تو جسم تڑپتا رہے گا اورآج یہی کچھ ہورہاہے‘ جمہوریت سے کچھ لوگوں کا گلہ اپنی جگہ درست ہے لیکن تمام راستے پارلیمان سے ہی ہوکر گزرتے ہیں۔

نثار ناسک، جان ایلیا، فیض اور حبیب جالب جیسی شخصیات کو فراموش کر کے ہم اپنی ثقافت، تاریخ اور تہذیب سے کٹ گئے، اندرونی وبیرونی چیلنجزسے نمٹنے کیلئے پارلیمان کو اپنا تاریخی کردار ادا کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں نیشنل پریس کلب میں ممتاز ترقی پسند شاعر، ادیب، دانشور نثار ناسک کو ان کی ادبی خدمات میں ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین