• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظ ناموس رسالت قوانین میں تبدیلی برداشت نہیں کرینگے،سراج الحق

راولپنڈی ( نمائندہ جنگ)امیرجماعت اسلامی سینٹرسراج الحق نے کہاہےکہ مسلم لیگ کی حکومت جان بوجھ کر آئین میں غیرمسلم قراردیئے گئے قادیانیوں کی حمایت کر رہی ہے لیکن پاکستان کے کروڑوں عاشقان مصطفےﷺ ایسی کسی بھی سازش کوناکام بنادیں گے جماعت اسلامی تحفظ ناموس رسالت ﷺکے قوانین میں کسی نقطے کی تبدیلی بھی برداشت نہیں کریگی ۔کرپٹ مافیا کیخلاف ہماری جدوجہد کے ثمرات ظاہرہونا شروع ہوگئے ہیں کرپشن کابڑا بت زمین بوس ہوچکا ہے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے راولپنڈی کے دورے پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ان کے ہمراہ امیرضلع شمس الرحمٰن سواتی اوردیگربھی موجودتھے۔امیرجماعت نے اس موقع پر نائب امیرزون خالدمرزاکے بھائی کے قتل پر ان سے اظہارافسوس اوردعائے مغفرت بھی کی ۔

تازہ ترین