• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال میں خواتین پر حملہ کرنیوالے کا ساتھی گرفتار

Sahiwal Woman Attacker Accomplice Arrested

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ساہیوال میں خواتین پر حملہ کرنے والے ملزم وسیم کے ساتھی کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

تفتیشی افسر کا عدالت میں کہنا تھا کہ ملزم شہزاد، ساہیوال میں خواتین پر حملے کرنے والے وسیم کا ساتھی ہے، شبہ ہے کہ ملزم شہزاد، وسیم کے لیے ریکی کرتا تھا۔

تفتیشی افسر کے مطابق واردات کے وقت ملزم وسیم کی لوکیشن بھی وہی تھی، ملزم وسیم کا موبائل فون بند جارہا ہے، شہزاد سے تفتیش جاری ہے اور مرکزی ملزم وسیم کے قریب پہنچنے کا یقین ہے۔

تازہ ترین