• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ مجلس عمل ٹوٹنے کے ذمہ دار مولانا فضل ا لرحمٰن تھے ،مفتی فضل قادری

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین مفتی فضل احمد قادری نے کہا ہے کہ مجلس عمل کے توڑنے کے ذمہ دار مولانا فضل ا لرحمان تھے ،انہوں نے پرویز مشرف کے دور میں جماعت اسلامی کو اعتماد میں لیے بغیر ایسے فیصلے کیے کہ جس سے یہ اتحاد ختم ہو گیا ان پر جب بھی دبائو آتا ہے وہ مجلس عمل کی بحالی کیلئے سرگرم ہوجاتے ہیں ۔مفتی فضل احمد نے کہا ہے مجلس عمل کے اتحاد پر عوام نے بڑا اعتماد کیا تھا،ایک صوبے میں مکمل اقتدار اور بلوچستان کی حکومت میں بھی بڑا کردار تھا اور قومی اسمبلی میں بھی ایک بڑی تعداد تھی مگر مولانا فضل الرحمٰن کی پالیسیوں کی وجہ سے اتحاد قائم نہ رہا۔ اتحاد کی سیاست کی بجائے اگر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر کوئی راستہ نکل سکتا ہے تو اس پر غور کیا جائے اس سے بہتر نتائج سامنے آسکتے ہیں ۔
تازہ ترین