• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین کی وجہ سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات متاثر ہو رہے ہیں، پاکستانی سفارت کار

کراچی(نیوزڈیسک) لندن میں پاکستانی سفارتخانے کے ایک اعلیٰ اہلکار نے کہا ہےکہ الطاف حسین کی وجہ سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات متاثر ہو رہے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سرفراز مرچنٹ کی جانب سے الطاف حسین کےخلاف تحقیقات کےلئے میٹروپولیٹن پولیس سے درخواست کے تناظر میں سفارتی اہلکارنے نام نہ بتانے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ حکومت پاکستان پہلے بھی اس بارے میں برطانوی حکام سے تعاون کرتی آئی ہے اور مستقبل میں بھی کرتی رہے گی،اہلکار کے مطابق حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سویلین اور سکیورٹی حکام کے اجلاس میں الطاف حسین کا معاملہ ہمیشہ زیر بحث آتا ہے۔

تازہ ترین