کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے دفاعی اداروں کا ایندھن اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے والے ملزمان کی عبوری ضمانت میں یکم دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے دور کنی بینچ کے رو برو جمعے کو دفاعی اداروں کا ایندھن اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے والے ملزمان ذیشان کریمی ،مظاہر حسین اور دیگرکی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،سماعت کے دوران نیب نے اپنے دلائل میں کہا کہ ملزمان نے شیل کمپنی سے 13لاکھ لیٹر جیٹ فیول خریدا ،ملزمان نے فیول دفاعی اداروں کے بجائے اوپن مارکیٹ میں فروخت کردیا، ملزمان نے قومی خزانے سے2ارب37کروڑ روپے کا فراڈ کیا ، عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں یکم دسمبر توسیع کردی ،عدالت نےنیب کو یکم دسمبر تک پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔