• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر،پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا 21واں اجلاس شروع

کوئٹہ (این این آئی)گوادر میں پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا 21واں اجلاس شروع ہوگیا جس میں سرحدی صورتحال دوطرفہ سیکورٹی معاملات،امیگریشن ،تجارت اور راہداری سسٹم سے متعلق امور زیربحث آئیں گے پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگ زیب حق کررہے ہیں سیکرٹری داخلہ بلوچستان ،آئی جی پولیس اور دیگر سول وعسکری حکام اجلاس میں شریک ہیں بیس رکنی ایرانی وفد کی سربراہی ڈپٹی گورنر سیستان علی اصغرمیر شکاری کررہے ہیں،قونصل جنرل ایران بلوچستان کوئٹہ محمد رفیعی بھی وفد میں شامل ہیں اجلاس تین روز جاری رہیگا۔
تازہ ترین