وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اراکین سندھ اسمبلی، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر سمیت وزراء کی تنخواہوں میں 150 سے 300 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ، وزارء، اسپیکر وڈپٹی اسپیکر اور ارکان اسمبلی کے مزے آگئے، ان کی تنخواہوں میں اضافےکا اطلاق جون 2017 ء سے ہوگا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےتنخواہوں اور مراعات کی سمری پر دستخط کردیئے جس کے بعد ارکان اسمبلی، وزرا، معاونین خصوصی اور مشیروں کی تنخواہ و مراعات میں 150 فیصداضافہ کردیا گیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکرکی تنخواہوں اور مراعات میں 300فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
اس اضافے سے مجموعی طور پر سرکاری خزانے پر ماہانہ تقریباً 2 سے ڈھائی کروڑ روپے اور سالانہ 25 سے 30 کروڑ تک کا اضافی بوجھ پڑے گا۔