• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی و سعودی کمپنیوں میں 270 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کی کمپنیوں کے درمیان 270 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔

امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں کہا امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اب دنیا کی سب سے کامیاب معیشت بن چکا ہے۔

انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان ایک مضبوط اور جرأت مند انسان ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعلقات کے لیے پُرعزم ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور میں نے اتحاد کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج درجنوں کمپنیوں کے ساتھ 270 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہو رہے ہیں، امریکا اب دنیا کی سب سے کامیاب معیشت بن چکا ہے، ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ہو سکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان بہترین شراکت داری ہے، سعودی عرب ہمارا سب سے بڑا نان نیٹو اتحادی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ 

واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان امریکا کے دورے پر گئے ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید