• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کتنا اضافہ ہوا؟ اعداد و شمار آگئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں گاڑیوں کی پیداوار میں 84 اعشاریہ 58 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بڑی صنعتوں سے متعلقہ پیداواری ڈیٹا میں کہا گیا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4 اعشاریہ 08 فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2025ء میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار 2 اعشاریہ 69 فیصد بڑھ گئی جبکہ اگست 2025ء کے مقابلے ستمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2 اعشاریہ 05 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا ستمبر گاڑیوں کی پیداوار میں 84 اعشاریہ 58 فیصد اور ٹرانسپورٹ آلات کی پیداوار میں 35 اعشاریہ 38 فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران سیمنٹ سیکٹر کی پیداوار میں 15 اعشاریہ 32 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈیٹا کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں فوڈ گروپ کی پیداوار 6 اعشاریہ 94 فیصد بڑھی جبکہ ٹوبیکو 2 اعشاریہ 48 اور ملبوسات کی پیداوار میں 2 اعشاریہ 43 فیصد اضافہ ہوا۔

جولائی تا ستمبر لیدر 2 اعشاریہ 14  فیصد، پیپر بورڈ 5 اعشاریہ 34 اور ربڑ کی مصنوعات کی پیداوار 14 اعشاریہ 10 فیصد بڑھی جبکہ مشینری اور آلات کی پیداوار 14 اعشاریہ 15 فیصد گر گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اسی مدت میں فرنیچر کی پیداوار میں 22 اعشاریہ 26 فیصد کمی ہوئی جبکہ کیمیکل مصنوعات کی پیداوار 4 اعشاریہ 38 اور آئرن و اسٹیل کی پیداوار 3 اعشاریہ 52 فیصد گرگئی۔

تجارتی خبریں سے مزید