کراچی(اسٹاف رپورٹر) طویل عرصے بعد پی این ایس سی نے اپنی ہاکی ٹیم کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،اس حوالے سے کے ایچ کے سیکریٹری حیدر حسین نے پی این ایس سی کے چیئرمین عارف الہی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، اوران سے درخواست کی کہ وہ ہاکی کے فروغ کے لیئے کے ایچ اے کی مدد کریں اور پی این ایس سی کی ٹیم کو بحال کریں تاکہ کھلاڑیوں کی مالی مشکلات دور ہوسکے، انہوں نے ان کو گریڈ 22میں ترقی پر مبارک باد بھی دی، سکریٹری کے ساتھ بریگیڈئر راشد صدیقی اور اسپورٹس آرگنائزر غلام محمد خان بھی موجود تھے۔