فیصل آباد(خبرایجنسی )فیصل آباد میں پی ٹی آئی تقسیم،شاہ محمود قریشی اورجہانگیر ترین گروپ آمنے سامنے آگئے،ذرائع کا کہناہےکہ ڈا کٹر اسدکو سٹی صدر بنانے پراختلافات کھل گئے، الیکشن 2018میں پی پی فائدہ اٹھاسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کے بعد پی ٹی آئی بھی تقسیم ہو گئی، دونوں دھڑے کھل کر آمنے سا منے آ گئے، پی ٹی آئی ذرائع نے بتا یا کہ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی گروپ کے سا بق ایم پی اے ڈا کٹر اسد معظم کی بطور سٹی صدر نامزدگی کے بعدجنرل سیکریٹری جہانگیر ترین گروپ کے فیض اللہ کمبوہ کا گروپ کھل کر سا منے آ گیا ہے، پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور نامزد سٹی صدر ڈا کٹر اسد معظم کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا،دونوں نے ایک ساتھ پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکی تھی۔
فیصل آباد میں دونوں دھڑوں میں شدید اختلافات کی وجہ سے این اے 83میں پیپلز پارٹی الیکشن 2018میں بھرپور فا ئدہ اٹھاسکتی ہے، دونوں دھڑوں کے سربراہان کا آبا ئی حلقہ این اے 83 ہے، دونوں اسی حلقہ سے ایم این اے کے امیدوار ہیں۔