• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان محفوظ ملک ہے،سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں،اہلیہ باکسر محمد علی

اسلام آباد(ایجنسیاں)شہرہ آفاق باکسر محمد علی مرحوم کی اہلیہ نے پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان اور راولپنڈی میں ایک فلاحی مرکز کا دورہ کیا ہے،انہوں نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس کیخلاف منفی بات نہیں سن سکتی،تفصیلات کے مطابق سابق باکسر محمد علی کی اہلیہ نے پی اے ایف اکیڈمی کا دورہ کیا،جہاں وہ فلائنگ ٹریننگ ونگ بھی گئیں اور830 گھنٹے فلائنگ کا تجربہ رکھنے والی ہواباز کے ناطے نے پرائمری فلائنگ ٹریننگ ونگ کے سُپر مشاق جہاز میں ایک تربیتی مشن میں حصہ بھی لیا۔بعد ازاں انہوں نے فلائنگ انسٹرکٹرز اور ایوی ایشن کیڈٹس سے بات کرتے ہوئے اکیڈمی کے فلائنگ انسٹرکٹر ز کی پیشہ وارانہ مہارت اور اعلی تربیت کی تعریف کی۔انہوں نے تربیتی جہاز میں پرواز کا موقع فراہم کرنے پرائیر چیف مارشل سہیل امان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تجربہ ان کی زندگی کے ناقابل فراموش واقعات میں سے ایک ہے۔قبل ازیں انہوں نے مصحف اسکواش کمپلکس میں ہونے والے خواتین کے سکواش مقابلوں کا فائنل بھی دیکھا ۔دوسری جانب خلیلہ کماچو علی نے کہا ہے کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہےاور اس کیلئے منفی بات نہیں سن سکتی۔محمد علی بھی پاکستان سے بہت پیار کرتے تھے، اس کے بارے میں جو کچھ کہا جا رہا تھا، حقائق کے برعکس ہے۔یہاں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔پاکستان کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے۔یہاں آکر بہت اچھا لگا اور اچھی یادیں لے کر واپس جارہی ہوں۔اہلیہ محمد علی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یتیم بچیوں کی فلاح کیلئےکام کرناچاہتی ہوں۔پاکستان سے متعلق بطورمسلم ملک بہت پراپیگنڈا کیا گیا، مجھے نہ جانے کا بھی کہا گیا،لیکن یہ محفوظ اورپیار کرنے والوں کا ملک ہے۔
تازہ ترین