• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانس سے بنے گلدان، برتن یا فرنیچر تو آپ نے دیکھ رکھے ہو گے مگر نوریوکی سائتو نامی ایک جاپانی فنکار ایسے بھی ہیں جو بانس سے ایسے حشرات بناتے ہیں کہ دیکھنے والا دنگ رہ جائے۔

سائتو اپنی مہارت سے حشرات کے ڈیزائن سے لے کر ایک ایک نقش انتہائی نفاست سے بناتے ہیں اور دیکھنے والے کو یہ گمان ہوتا ہے کہ یہ اصلی ہے۔

انہوں نے اس انوکھے فن کی صلاحیت سے تتلی، ٹڈے، مکوڑے اور دیگر کیڑے انتہائی نفاست سے تیار کئے ہیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہورہی ہیں۔

بانس سے کیڑوں کو بنانے کے لئے سائتو سب سے پہلے ان کا ڈیزائن کسی کاغذ پر بناتے ہیں اور پھر خاص آلے کے ذریعے اسے حقیقت کا روپ دیتے ہیں۔

یہ کام کرتے ہوئے لی گئی تصاویر بھی سائتو نے ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں۔

ان کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بانس سے اتنے چھوٹے کیڑے بناتے ہیں کہ جس میں کوئی بھی نقص دکھائی نہیں دیتا۔

نوریوکی سائتو کا کہنا ہے کہ وہ پہلے کیڑوں لمبائی اور چوڑائی کو باریک بینی سے ناپتے ہیں اور پھر بناوٹ کا مرحلہ شروع کرتے ہیں۔

 

تازہ ترین