• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کون کرے گاباکس آفس پر راج، سیکریٹ سپر اسٹار یا گول مال

اس بار بالی ووڈ کے نامور اداکار عامر خان اور اجے دیوگن کا ہوگا آمنا سامنا، اب دیکھنا یہ ہے کہ کون کرے گا باکس آفس پر راج۔ عامر خان کی 'سیکریٹ سپر اسٹار یا اجے دیوگن کی 'گول مال اگین۔

Superstar vs golmaal 02_l

جی ہاں، بھارتی اداکار عامر خان کی فلم 'سیکریٹ سپر اسٹاراور اجے دیوگن کی گول مال اگین کی ریلیز میں صرف چند دن باقی ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ اس دیوالی پر دونوں فلموں کا باکس آفس پر بھرپور مقابلہ ہوگا۔

Superstar vs golmaal 05_l

عامر خان اور انکی بیوی کرن راؤ کی پروڈیوس کردہ فلم 'سیکریٹ سپر اسٹار میں عامر خان راک اسٹار کے کردار میں نظر آئیں گے جسکی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو گلوکارہ بننا چاہتی ہے جبکہ فلم میں زائرہ وسیم بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

دوسری جانب 2006میں بننے والی بالی ووڈ کی کامیڈی فلم 'گول مال کی چوتھی کڑی گول مال اگین میں اجے دیوگن، ارشد وارثی، تشار کپور، کنال کیمو، شریاس تلپاڈی سمیت بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تبو اور شوخ وچنچل پرینیتی چوپڑا بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

Superstar vs golmaal 04_l

واضح رہے فلم سیکریٹ سپر اسٹار19جبکہ گول مال اگین20 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین