• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ ہاکی: سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرا ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دسویں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں ایک اور پاک بھارت ٹاکرا 21 اکتوبر کو ہو گا ،اس مرحلے کی ٹاپ دو ٹیمیں فائنل میں مد مقابل ہونگی ۔ایونٹ کے گروپ میچوں کے اختتام پر سپر فور مرحلے کے میچوں کاا علان بھی کر دیا گیا ہے ۔شیڈول کے مطابق 18اکتوبر کو سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان کا مقابلہ ملائشیاسے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں کوریا اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے ۔19اکتوبر کو اس مرحلے کا تیسرا میچ پاکستان اور کوریا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ چوتھے میچ میں بھارت اور ملائشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ۔20 اکتوبر کو آرام کا دن ہوگا جبکہ21 اکتوبر کو ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ سپر فور کا ایک اور میچ ملائشیا اور کوریا کی ٹیموں کے درمیان ہوگا ، دریں اثناء پیر کو ایونٹ میں کھیلے گئے پول بی کے میچوں میں ملائیشیا نے اومان کو 7-1سےجنوبی کوریا نے چین کو4-1سے ہرادیا۔
تازہ ترین