ساہیوال (نمائندہ جنگ)مبینہ چھری مار وسیم تفتیش کے لئے کراچی منتقل کردیاگیا،وسیم کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے ہے ،دو سال قبل گرفتار ہو نے کے بعد 8ماہ جیل کاٹ چکا ہے ۔ساہیوال کا رہائشی مبینہ چھری مار وسیم کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے ہے وسیم اور اس کاوالد شہامد دریا ئے راوی میں کشتی چلا کر اپنا گزر بسر کرتے تھے۔ دو سال قبل ساہیوال اور چیچہ وطنی میں خوا تین کو زخمی کر نے والی وارداتوں کے الزام میں پو لیس نے وسیم کو گرفتار کیا اور جیل بھیج دیا تھا 8ماہ جیل کاٹنے کے بعد وسیم با ہر آگیا ۔ حال ہی میں کراچی کے مختلف علاقوں میں خوا تین کو چھر مانے کی وارداتیں شروع ہو گئیں جن کا شبہ وسیم پر بھی ظاہر کیا گیا اور اس کے ایک مبینہ ساتھی کو کراچی میں گرفتار کر لیا گیا ۔ اس بارے مزید حقائق جا ننے کے لئے جب ساہیوال میں ان کی رہائش کے ارد گرد کے ہمسائیوں،عزیزو اقارب و دیگر سے پو چھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وسیم کا تعلق نہایت ہی شریف اور مذہبی خاندان سے ہے یہ غریب لوگ ہیں اور ادھر کرا یہ کے مکان پر رہتے تھے ان کا کہنا تھا کہ وسیم کو نا کردہ گناہوں کی سزا مل رہی ہے، ہمارے خیال سے وسیم کا اس سارے معاملہ سے کوئی تعلق نہ ہے اسی مسئلہ کی وجہ سے انہوں نے تنگ آکر ساہیوال شہر کو چھوڑا تھاکیونکہ پو لیس بار بار وسیم اور اس کے گھر وا لوں کو تنگ کر تی تھی۔