• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، ایران سمیت خطے کے تمام مسلم ممالک کو خطرات ہیں، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران سمیت خطے کے تمام مسلم ممالک کو سنگین خطرات لاحق ہیں اور ان کا مقابلہ باہمی اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی کیا جاسکتا ہے، شیطا نی قوتیں ہمیشہ کی طرح بھائی کو بھائی سے لڑانا چاہتی ہیں، جماعت اسلامی ایک نظریاتی جماعت ہے اور اتحاد اُمت ہماری دینی اساس ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارلاہور میں ایران کے نئے قونصل جنرل مجید صادقی دولت آبادی کے ساتھ منصورہ میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے علاوہ علاقائی صورتحال پر مفصل گفتگو ہوئی۔سراج الحق نے کہا کہ ہم سب کو کوشش کرنی چاہیے کہ مسلم ممالک کے مابین غلط فہمیاں اور اختلافات ختم ہوں۔ایرانی قونصل جنرل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری کو کما حقہ پورا کرنے کیلئےایران و پاکستان تعلقات کو مضبوط تر کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں چہرے بدلنے سے عالم اسلام کے بارےمیں ان کی پالیسیاں نہیں بدلتیں۔
تازہ ترین