• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت: جمعیت کے رہنماء پر قاتلانہ حملہ‘بال بال بچ گئے

کوئٹہ(آن لائن )تربت کے علاقے میں جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاتلانہ حملے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ ان کے دو محافظ شدید زخمی ہو گئے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز تربت کے علاقے میں جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا شاہ میر اپنے محافظوں کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ ان کے دو محافظ شدید زخمی ہو گئے حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تازہ ترین