اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ہر ادارہ اپنے دائرے میں کام کرے پاکستان مستحکم رہے گا، اگلا الیکشن ہوائی باتوں پر نہیں، کارکردگی کی بنیاد پر ہو گا۔
لاہور کے علاقے رحمٰن پورہ میں نو تعمیر شدہ سڑک کے افتتاح کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ قومی معاملات پر نیشنل یونیورسٹی سمیت ہر جگہ بحث ہو سکتی ہے، بحث وہ کرنی چاہیے جس سے پاکستان کا فائدہ ہو۔
ایاز صادق نے کہا کہ مشرف اور ضیا دور کی نسبت پچھلے 4 سال میں زیادہ ترقی ہوئی ہے، 2018 کے الیکشن میں بھی وزیراعظم کے لیے ایک ہی نام سامنے آتا ہے، آئندہ الیکشن میں بھی خوابوں کے پکے محل تعمیر ہوں گے۔