• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ،امریکن قونصلیٹ پر دھماکے کے مجرم انوار الحق کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے امریکن قونصلیٹ پر دھماکہ کے مقدمے میں سزا پانے والے مجرم انوار الحق کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ کے روبرومنگل کو امریکن قونصلیٹ پر دھماکہ کیس میں کالعدم تنظیم کے مجرم انوار الحق کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدا لت نے سزائے موت کے خلاف اپیل کی درخوا ست پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے کالعدم تنظیم کے مجرم انوار الحق کی سزا موت کو ختم کرکے عمر قید میں تبدیل کردیا ہے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 5 مارچ 2008 کو جرم ثابت ہونے پر انوار الحق کو سزائے موت سنائی تھی۔
تازہ ترین