• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبی میں ہونےوالی ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کیاجائے

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)صرافہ ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی بیان میں بدھ کو دن دیہاڑے جناح روڈ سبی میںصراف ببلی کمار کی دکان میں ڈکیتی کی واردات ہوئی اور صراف ببلی کمار کو زخمی بھی کیاگیا جس کی حالت تشویشناک ہے اس سے سبی انتظامیہ کی نااہلی ظاہر ہوتی ہے اگر ملزمان کو فوری گرفتار نہ کیاگیا اور صراف ببلی کمار کے علاج معالجے میں کوتاہی برتی گئی تو پورے بلوچستان کی صرافہ برادری شٹرڈائون ہڑتال کی کال دے گی بیان میں مطالبہ کیاگیا کہ فوری طورپر ڈکیتی ملزمان کو گرفتار کیاجائے زخمی صراف کا علاج معالجہ سرکاری سطح پر کرایاجائے۔
تازہ ترین