کوئٹہ(سٹی ڈیسک)انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدر رحیم آغا حاجی عاشق اچکزئی ملک اکرم بنگلزئی حاجی نصرالدین کاکڑ ملک محی الدین لہڑی موسیٰ خان ترین حاجی فاروق شاہوانی غلام مہدی ہزارہ محمد حسین سید حیدر آغا حاجی اسلم ترین حاجی یعقوب شاہ کاکڑ افتخار حسین میر اکرم بنگلزئی حافظ لیاقت علی انجمن تاجران سبی کے صدر میر منظور مری جنرل سیکرٹری جے رام داس حاجی عبدالرحمان بگٹی حاجی بدر الدین ہانبھی شہزاد احمد لغاری غوث بخش پہلوان بابو پرکاش عبدالغنی ترین ودیگر عہدیداروں نے سبی بازار میں دن دیہاڑے ہندو زرگر کو گولی مار کر زخمی کرنے اور لاکھوں روپے کے زیورات لوٹنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو سال سے سبی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں اور اس طرح کے واقعات روز کامعمول بن چکے ہیں بدقسمتی سے آج تک ایک واقعہ کا بھی ملزم گرفتار نہیں ہوا ہے انہوں نے کہا کہ سبی پولیس انتظامیہ جرائم کی روک تھام میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے انہوںنے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ کی غفلت کا نوٹس لیاجائے بصورت دیگر سبی میںغیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کرینگے۔