ملتان( سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتا ن بلا ل احمد بٹ نے کہا ہے کہ میڈ یکل انٹر ی ٹیسٹ سے ہما ر ے بچوں کا مستقبل وابستہ ہے ۔اس کے انعقاد کے انتظا ما ت میں کسی بھی قسم کی کو تا ہی بر دا شت نہ کی جا ئے گی ،ان خیالات کا اظہا ر کمشنر ملتان بلا ل احمد بٹ نے میڈ یکل انٹر ی ٹیسٹ کے انعقاد بارے انتظا ما ت کے جا ئز ہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا ۔کمشنر ملتا ن نے ہد ایا ت جا ری کیں کہ امتحا نی مر اکز میں امید وا روں کیلئے مناسب کمروں کا انتظا م کیا جا ئے ،کمروں میں روشنی اور ہوا کا بھی منا سب بندوبست کیا جا ئے۔سی پی او ملتا ن چوہدری محمد سلیم نے کہا کہ سنٹر کے اندر اور با ہر ٹر یفک پلان تر تیب دے دیا گیا ہے جبکہ سنٹر کے اندر 144 نا فذ ہو گی ۔اس موقع پر بر یفنگ دیتے ہوئے یونیو رسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تر جما ن نے بتا یا کہ اس دفعہ کڑ ی نگر انی میں پرچے سنٹرو ں میں منتقل کئے جا ئیں گے ۔