لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عوامی تحریک کے وکلاء رہنماؤں سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز ،شہباز میں کوئی فرق نہیں ہے، دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ اس لیے پبلک نہیں ہونے دی جارہی۔ کیونکہ رپورٹ میں قاتلوں کے نام اور پتے درج ہیں، حکومتی اپیل میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء سے وعدہ کیا گیا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی مگر یہ وعدہ پورا نہیں ہو رہا ۔سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ انصاف میں تاخیر کے باعث کارکنوں میں اضطراب اور اشتعال بڑھ رہا ہے ہم نے کبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا، انصاف کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا ہے ،فیصلوں میں جتنی تاخیر ہو گی نقصان اتنا زیادہ ہو گا۔