• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Fir Of Hand Granade Attack At Gwadar Lodged

گوادر میں گزشتہ رات دستی بم حملے کا مقدمہ دہشت گردی کے دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گوادر میں دستی بم حملے کا مقدمہ ایس ایچ او امام بخش کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کے دفعات شامل ہیں۔

گزشتہ رات گوادر میں دستی بم دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین