ایشیاء ویمن ہاکی چیلنج کپ میں شرکت کے لیے قومی ویمن ہاکی ٹیم لاہور سے براستہ کوالالمپور برونائی دارالسلام روانہ ہوگئی۔
قومی ویمن ہاکی ٹیم ایشیاء ویمن ہاکی چیلنج کپ میں شرکت کے لیے لاہور سے نجی ایئر لائن کی پرواز پر کوالالمپور روانہ ہوئی۔ ایشیاء ویمن ہاکی چیلنج کپ 22 اکتوبر سے برونائی دارالسلام میں شروع ہو گا۔
قومی ویمن ٹیم 23 اکتوبر کو ہانگ کانگ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھلے گی۔