• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتا افراد کی عدم بازیابی کیخلاف شیعہ ایکشن کمیٹی کا احتجاجی دھرنا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر ملیر کالا بورڈ پر احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے پر ٹریفک نظام درہم براہم ہو گیا ،دوسری جانب شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے احتجاج کے طور پر اپنی گرفتاری بھی پیش کردی، تفصیلات کے مطابق شیعہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر جمعہ کی سہ پہر ملیر کالا بورڈ نیشنل ہائی وے پر احتجاج کیا گیا جس میں خواتین و بچوں کے ساتھ دیگر افراد بڑی تعداد میں شریک تھے ،مظاہرین نے نیشنل ہائی وے کے ایک ٹریک پر دھرنا بھی دیا جس کے نتیجے میں نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی اور کراچی سے اندرون سندھ جانے والی سڑک پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ،احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سڑک کو بند کرنے کے بعد سیکیو رٹی بڑھا دی ،جس کے بعد پرامن طور پر مظاہرین منتشر ہوگئے ، جس کے بعد پولیس نے روڈ کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا۔
تازہ ترین