اسلام آباد ( حنیف خالد) ایف بی آر کےبنیادی پےا سکیل20پاکستان کسٹم سروس کے عہدیدار عرفان الرحمٰن نے ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس کا عہدہ چھوڑ کر ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اسی طرح مس ارم مقبول عامر نے کلکٹر کسٹم اپیلز کا چارج دے کرڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ ضیاء اللہ شمس پاکستان کسٹم سروس نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ کا عہدہ خالی کر کے ایڈیشنل کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پشاورکا چارج لے لیا ہے۔ احسان اللہ سیکرٹری ایف بی آر نے چارج چھوڑ کر ایڈیشنل کمشنر آئی آر آر ٹی او راولپنڈی کا چارج لے لیا ہے۔ نوید یوسف بٹ نے ایف بی آر کے سیکنڈ سیکرٹری کا عہدہ خالی کر دیا ہے۔ ان لینڈ ریونیو سروس کے سات عہدیداروں کرامت اللہ خان نے کمشنر زون فور لاہور کا چارج چھوڑ کرڈائریکٹر ٹریننگ لاہور کا عہدہ سنبھالا ہے۔ امجد فاروق نے کمشنر آئی آر زون ون ایل ٹی یو لاہور کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ محمد عابد کمشنر آئی آر جھنگ زون آر ٹی او فیصل آباد نے کمشنر زون فور کارپوریٹ آر ٹی او لاہور کا چارج لیاہے۔ مس صائمہ اعجاز کمشنر کارپوریٹ آر ٹی او نے کمشنر زون فور آر ٹی او لاہور کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ خالد خان ایڈیشنل کمشنر کارپوریٹ آر ٹی او لاہور نے اپنا عہدہ چھوڑ کر کمشنر زون ون کارپوریٹ آر ٹی او لاہور کا چارج لیا ہے۔ امجد حسین ایڈیشنل کمشنر ایل ٹی یو کراچی نے آر ٹی او حیدر آباد کے ایڈیشنل کمشنر کی ذمہ داریاں نبھانا شروع کر دی ہیں۔ محمد سلطان ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او بہاولپور نے ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او ملتان کا چارج لے لیا ہے۔ نئے عہدیدار پیر سے چارج سنبھالیں گے۔