لاہور(نمائندہ جنگ)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق کا پسرور میں واقع تاریخی مندر چوڑ منڈا کا دورہ ،ڈپٹی ایڈمسٹریٹر سیالکورٹ و ناروال سیدہ سمیرا رضوی ،تحصیل دار ملک ایاز حسین ،رانا نوید سب انسپکٹر و دیگر عملہ اور اقلیتی ممبران انکے ہمراہ تھے چیئرمین بورڈ نے مندر کی خستہ حالی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسکی فوری مرمت اوردیگر ضروری کاموں کے فوری احکامات جاری کیے۔ ،اس موقع پر موجود مقامی ہندو افراد اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدیق الفاروق نے کہا کہ اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی حفاظت اور دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے جسے ہم احسن طریقہ سے سر انجام دے رہے ہیں ۔