پشاور(سٹی رپورٹر)وائس چانسلر چترال یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر بادشاہ منیر نے نیشنل بُک فائونڈیشن پشاور کے دورے کے موقع پر ڈائریکٹر مراد علی مہمند سے ملاقات کی۔بادشاہ منیر نے کہا کہ ڈائریکٹر نیشنل بُک فائونڈیشن اگلے مہینے چترال یونیورسٹی میں کتب میلہ منعقد کرےجس پرانہوں نے کہاکہ وہ چترال کا دورہ کرینگے اور وہاں یونیورسٹی آف چترال اور دیگر کالجز میں کتب میلوں کا انعقاد کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ان میلوں کا مقصد عوام میں کتب کلچر کو عام کرنا ہے۔اس موقع پر وائس چانسلر چترال یونیورسٹی نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ یونیورسٹی طلباء کے علاوہ عام عوام کیلئے کتب میلے میں شرکت کیلئے خاص انتظام کریں ۔