• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سرزمین ترکی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،شاہد خاقان

Pakistani Soil Will Not Be Used Against Turkey Shahid Khaqan

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہےکہ پاکستان کی سرزمین ترکی کےمفادات کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔

استنبول میں پاک ترک وزرائے اعظم کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات ، باہمی تعاون کے فروغ اور آزاد تجارت کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بات چیت ہوئی ۔

بن علی یلدرم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شاہد خاقان نے کہا کہ ترکی کے دوست ہمارے دوست اور دشمن ہمارے دشمن ہیں۔ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔

اس موقع پر بن علی یلدرم کا کہنا تھا کہ ترکی افغانستان میں امن کےلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔

ترک وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

 

تازہ ترین