ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان نادرچٹھہ کی ہدایت پرشہربھرمیں تجاوزات کے خلا ف آپریشن بھرپور اندازمیں جاری ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ اسسٹنٹ کمشنرہیڈکوارٹرفاروق ڈوگر کی قیادت میں گھنٹہ گھراورحسین آگاہی کےعلاقوں میں تجاوز ات قائم کرنے والوں کےخلاف بھرپور آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں سول ڈیفنس اہلکاروں،ضلعی پولیس اور میونسپل کارپوریشن نےبھی حصہ لیا ۔انسداد تجاوزات سکواڈنے بھاری مشینری کےہمراہ گھنٹہ گھر اورچوک فوارہ تک قائم پختہ تعمیرات مسمارکرکے سٹرک پر کھڑی ریڑھیاں بھی قبضے میں لےلیں۔فاروق ڈوگرنےکہا کہ ایک ہفتے میں11سے زائدافراداوردکاندارو ں کےخلاف تجاوزا ت ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔قبل از یں خصوصی سکواڈ نے شہباز شریف ہسپتال،فاطمہ جناح گائنی ہسپتال سمیت چلڈرن ہسپتال کےگیٹ پربھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے راستے کلیئر کرائے۔