ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ہی ایک ساتھی ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔
ملتان کے تھانہ شاہ شمس کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم علی رضا اس وقت اپنے ساتھیوں کی ہی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جب پولیس اسے اور اس کے ساتھیوں کی شناخت کے لئے لے کر پل جیرے والا پیر کالونی سے گزر رہی تھی ۔
ملزم علی رضا کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کی کوشش کی اور ناکامی پر پولیس پر فائرنگ کر دی ۔
کچھ دیر تک پولیس اور ملزموں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا تاہم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم علی رضا ہلاک ہو گیا ،جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر اسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ملزم علی رضا قتل ، ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ۔