وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ختم نبوت پر ایمان ہمارے دین کا بنیادی جز ہے، جوشخص ختم نبوت پرایمان نہیں رکھتا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔
فیصل آباد میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایسی ایسی چیزیں بنا کر چلائی جاتی ہیں جن کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔
وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ سوشل میڈیا پرجو کچھ چل رہا ہے باعث تشویش ہے، سوشل میڈیا پر دینی معاملات سے چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے، بعض کردار غلط فہمیاں پیدا کرتے ہیں، ان کا نام لے کر مذمت ہونی چاہیے۔