وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے بھی کرپشن کے معاملے پر آصف زرداری اور عمران خان کے بیانات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آصف زرداری کی زبان سے کرپشن کے خلاف بات جچتی نہیں، پیپلز پارٹی کے دور میں ہر ہفتے کرپشن کا کیس سامنے آتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف عمران خان کا بات کرنا بھی سیاسی ناٹک ہے، جو لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے اب وہ واپس نون لیگ میں آرہے ہیں۔