لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان ریلوے کو جدید تقاضوں سے ہمکنار کرنے کے لیے ضروری ہے کہ مینول طریقہ کی جگہ کمپوٹرائزڈ نظام کو متعارف کروایا جائے ۔ ملازمین کے سروس ریکارڈ اور آفس ورکنگ بذریعہ کمپیوٹرسوفٹ وئیر چلا کر75فیصددفتر کی افرادی قوت کو کم کیا جاسکتا ہے ۔ یہ بات سید شجاعت حسین مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف نے اپنے ایک جاری بیان میں کہی۔