ملتان (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب ڈاکٹراللہ بخش ملک آج شام ملتان پہنچیں گے اور کل بروزمنگل سکولوںمیں ٹیکنیکل لیب بارئے ایک اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میںضلعی تعلیمی افسران شرکت کریں گے۔بعد ازاں وہ مختلف سکولوںکا معائنہ کریں گے۔علاوہ ازیں وہ گورنمنٹ مسلم گرلزہائی سکول کلمہ چوک میں منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ایڈیشنل ڈی پی آئی سیکنڈری پنجاب مشتاق سیال بہادلپور سےگزشتہ شام ملتان پہنچ گئے۔وہ آج ملتان کے مختلف سکولز کا معائنہ کریں گے۔