• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبی کی ضلعی انتظامیہ کو فوری تبدیل کیا جائے،صرافہ ایسوسی ایشن

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) صرافہ ایسوسی ایشن بلوچستان کے بیان میں بلوچستان انجمن تاجران کے رحیم آغا اور دیگر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سبی میں جیولرز کی دکان میں ڈکیتی کے بعد احتجاج جائز اور بر حق ہے انجمن تاجران کے صدر رحیم آغا نے تاجر دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے تاجروں کی حقیقی نمائندگی کا مظاہرہ کیا بیان میں کہا گیا کہ صرافہ برادری انجمن تاجران کے شانہ بشانہ ہے بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ سبی کی ضلعی انتظامیہ کو فوری تبدیل کیا جائے بیان میں میر سردار سرفراز ڈومکی اور وزیر داخلہ کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ببلی کمار صراف کو فوری طور پر علاج و معالجے کیلئے کراچی منتقل کیا بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ صرافہ برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین