اسلام آباد(حنیف خالد)ایف بی آر کے بنیادی سکیل نمبر19اورنمبر20کے متعدد عہدیداروں نے نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ مس لیلیٰ غفورکمشنر آئی آر کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور نے کمشنرآئی آرکارپوریٹ آرٹی او لاہور ایچ آر ایم کاچارج سنبھال لیاہے۔مس نورین زہرہ سیکرٹری ایف بی آرنے کمشنر آئی آر لارج ٹیکس پیئرزیونٹ لاہور کی ذمہ داریاں سنبھا لی ہیں۔ ڈاکٹرمحمداطہراسحاق نےایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس ملتان خرم علی قادری ایڈیشنل کمشنرایل ٹی یولاہور نے سیکرٹری ایف بی آر کاعہدہ سنبھال لیا ہے۔