• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب سے پلی بارگین کرنے والے مزید 8افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے عدالتی حکم پر نیب سے پلی بارگین کرنے والے مزید 8افسروں کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر اپنے متعلقہ محکموں میں رپورٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ،مختلف محکموں کےاپنے عہدوں سے ہٹائے جانے والے تمام افسران گریڈ 19کے ہیں ،چیف سیکرٹری کی جانب سے جاری کردہ نو ٹیفیکیشن کے مطابق جن افسران کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے ان میںفارسٹ اینڈ وائلڈ لائف کے غلام قادر شاہ ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے سید زاہد حسین شاہ،لوکل گورنمنٹ کے منظورحسین عباسی، اریگیشن کے امتیاز حسین میمن اور سید سردار علی شاہ،ورکس اینڈ سروسز کے حبیب الرحمن ،اسکول ایجوکیشن کے عزیز اللہ اوڈھو اور کالج ایجوکیشن کے قادر بخش رند شامل ہیں۔
تازہ ترین