لاہور(خصوصی رپورٹر،اپنے نامہ نگارسے)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے نیاز نگر سب ڈویژن کے لائن مین محمدمنشاء لائن پر کام کرتے ہوئے شاک لگنے سے پول سے گر گئے اور سیفٹی ہیلمٹ نہ پہننے کے باعث سر پر لگنے والی شدید چوٹ سے جانبر نہ ہو سکا ۔ چیف ایگزیکٹو نے شفقت محمودایکسیئن قصور رورل ڈویژن سمیت لائن سپرٹینڈنٹ فرخ جنید ، اور اے ایل ایم محمد علی کوفوری طور پرمعطل کر دیا اور مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔