• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹلرسن کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات سے پارلیمانی قرار داد کی دھجیاں اڑائی گئیں،شیریں مزاری

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کو یہ باور کراوانا ہوگا کہ پاکستان کو قربانی کا بکرا نہیں بنایا جا سکتا ، پاکستان امریکہ کو سی پیک ڈی ریل کرنے دے گا نہ امریکہ کے کسی ایران مخالف منصوبے کا حصہ بنے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں شیریں مزاری نے کہا کہ قومی اسمبلی کی ایک قرار داد کے مطابق امریکی حکام صرف ہم منصب سے مل سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹلرسن کی آرمی چیف اور وزیر اعظم سے ملاقات نہیں ہونی چاہئے تھی۔ قرار داد میں کہا گیا کہ برابری کی بنیاد پر ہم منصب ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات سے پارلیمان کی قرار داد کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

تازہ ترین