ہری پور میں ایک فیکٹری کی بھٹی میں گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکا ہوگیاجس کے نتیجے میں15 مزدور زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں اسٹیل ملز کی بھٹی میں گیس بھرجانے کی وجہ سے دھماکا ہوگیا،دھماکے کی وجہ سے فیکٹری میں موجود 15 مزدور جھلس کر زخمی ہوگئے، جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔
تمام زخمیوں کو پاکستان آرڈیننس فیکٹریز اسپتال واہ کینٹ منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس کےمطابق متعدد زخمیوں کی آنکھیں ضائع ہونے کا بھی خدشہ ہے۔