لندن (نیوز ڈیسک)2015ء کے ورلڈ سنوکر چیمپئن اسٹورٹ بنکھم کو شرطیں لگانے پر6ماہ پابندی کی سزا دے دی گئی ہے جس میں سے3ماہ معطل ہوں گے۔41سالہ انگلش کیوئسٹ کو ورلڈ پروفیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے قواعد توڑنے کا اعتراف کرنے پر20ہزار جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے علاوہ دیگر کھلاڑیوں کے میچز پر بھی12برسوں کے دوران مجموعی طور پر36ہزار پائونڈ کی رقم شرطوں پر لگائے تھے۔