کوئٹہ (پ ر) بلوچستان مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر وصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ریونیو شیخ جعفرخان مندوخیل مسلم لیگ ق کے جنرل سیکرٹری کریم نوشیروانی مرکزی سینئر نائب صدر ارباب ہاشم کاسی ایم ایس ایف صوبائی صدر قطب الدین بشرمل یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری آغا جان ہمدرد صوبائی کوآرڈینیٹر عبدالفتح جمالی نے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں تنظیم سازی کا عمل جلد مکمل کرلیںگےاس موقع پر سیاسی جماعتوں سے85سرگرم کارکنوں نے اپنے ساتھیوں سمیت اپنی پارٹی سے مستعفی ہوکر ایم ایس ایف اور پارٹی میں شمولیت اختیار کی صوبائی صدر ایم ایس ایف بلوچستان قطب الدین بشرمل نے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی جعفرخان مندوخیل نے کہاکہ نوجوان آگے بڑھیں اور میرے بازو بن کر خوشحال ژوب کی تکمیل کریں ژوب میں رہنے والے تمام لوگ ہمارے بھائی ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میرعبدالکریم نوشیروانی نے کہاکہ ژوب والو آپ خوش قسمت ہو جو جعفرخان مندوخیل جیسا مخلص لیڈر آپ کو ملا ہے جعفرخان مندوخیل فخر بلوچستان بلکہ فخر پاکستان ہیں آخر میں ایم ایس ایف کے صوبائی صدر اور نوجوانوں کی جانب سے جعفرخان مندوخیل کو ژوب کیلئے شاندار خدمات انجام دینے پر اعزازی شمشیر پیش کی۔