پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری نے کہاہے کہ نواز شریف کرپشن ریفرنسز اور شہباز شریف کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں پولی گرافک ٹیسٹ کرایا جائے ۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے یہ بات سینٹرل کور کمیٹی کے ممبران سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہی۔ انکا کہنا تھا کہ دونوں بھائی جھوٹ بولنے اور حقائق مسخ کرنےمیں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے۔
آئندہ دو مہینے انتہائی اہم ہے،درست فیصلے پاکستا ن کو بحرانوں سے نکال دیں گے ۔انہوں نے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں قاتلوں کی بجائےمظلوموں کی بات سنی جائے ۔