جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ آج سیاسی جماعتیں دو ہزار اٹھارہ کا الیکشن اور اس کےبعد کا منظر نامہ دیکھ رہی ہیں لیکن انہيں فکر ہے کہ کیا ہم دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن کا منظر دیکھ بھی پائیں گے ۔
کوئٹہ میں وکلا سے گفتگو کرتےہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جس طرح دیگر ادارے ملک کے لیے ناگزیر ہیں اور ان کا احترام واجب ہے اسی طرح پارلیمنٹ بھی ناگزیر ہے اور عوامی نمائندوں کااحترام لازم ہے۔
انہوں نے کہاکہ خطے کے ملکوں میں بحران پیدا کم ہوتے ہیں اور درآمد زیادہ کیے جاتے ہیں ۔