• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن پروگرام کیلئے پر عزم ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دوشنبے ، تاجکستان میں سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن (کیرک) کی 16ویں وزارتی کانفرنس میں شرکت کی،وزیر خزانہ نےکانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان خطےمیں رابطوں کے فروغ کے لیے کیرک پروگرام کےلیے پرعزم ہے ، وزیر خزانہ نے کہا کہ خطے میں تجارت،سرمایہ کاری کے فروغ ، منڈیوں تک آسان رسائی کے لیےجنوبی ایشیااور وسط ایشیائی خطے کو باہم منسلک کرنے کے لیے پاکستان کے جیوسٹرٹیجک محل وقوع کے پیش نظر اہم کردار ادا کر سکتا ہے، پاکستان توانائی ، تجارت اور ٹرانسپورٹیشن کے نیٹ ورک کے ذریعے کیرک کی حمایت کرتا ہے ، اسحاق ڈار نے ان شعبوں کی ترقی کے لیے ایشیائی ترقیاتی بنک کی مدد کو سراہا ، وزیر خزانہ نے حکومت پاکستان کی جانب سے نیوکیر ک حکمت عملی 2030توثیق کرتے ہوئےایشیائی ترقیاتی بنک کی قیادت کی تعریف کی کہ انہوں نے کیرک کے گزشتہ اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کی جانب سے پیش کردہ ان شعبوں کو شامل کیا ۔
تازہ ترین